گوہاٹی، 6 اگست (یو این آئی) آسام میں کوکراجھار کی ایک مارکیٹ میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد آج بڑھ کر 15 ہو گئی۔
کوکراجھار کے بالاجان مارکیٹ میں کل نیشنل
ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ(ایس) کے جنگجوؤں کی اندھا دھند فائرنگ میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 20 دیگر زخمی ہوئے تھے۔
حملے میں شدید زخمی ہوئے ایک شخص کی آج کوکراجھار کے سول اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔